حنا شفیع بٹ نے صنعت گھر بمنہ سرینگر میں جائز ہ میٹنگ کی صدارت کی
سری نگر /15 دسمبر
وائس چیئر پرسن جموں و کشمیر کے وی آئی بی ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے آج یہاں صنعت گھر بمنہ میں جموں و کشمیر کے وی آئی بی کی کارکردگی کا جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں سیکرٹری اور سی اِی آئی جموں و کشمیرکے وی آئی بی ، بورڈ کے سینئر افسران اور جموں و کشمیر کے وی آئی بی کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ رواں مالی برس کے دوران 4,596 یونٹ ہولڈروں کو 100 کروڑ روپے کی مارجن منی جاری کی گئی ہے جس سے 36,028 اَفراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
وائس چیئرپرسن نے وزیر اعظم کے ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام اور جموں و کشمیررورل ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام کے کامیاب عمل آوری کے لئے ضلع افسران کی مجموعی کوششوں کی سراہنا کی۔
انہوں نے یوٹی بھر میں روزگار کے مواقع پر بامعنی اثر ڈالنے کے لیے شراکت داروںکی فعال شمولیت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ روزگار پیدا کرنے کے ان پروگراموں کو جامع بنانے کے لئے خصوصی اور مربوط کوششیں کی جائیں تاکہ معاشرے کے تمام طبقوں کو مساوی مواقع فراہم کئے جائیں اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے اَفراد، خواتین اورجسمانی طور خاص اَفراد وغیرہ کو خصوصی ترجیح دی جائے۔
وائس چیئرپرسن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں اور بینکوں کی طرف سے ہم آہنگی کی کوششوں کی ضرورت کو یقینی بنایا جائے تاکہ پی ایم ای جی پی اور جے کے آر ای جی پی جیسے فوائد یا روزگار پیدا کرنے والے پروگراموں کو ہدف آبادی میں شامل کیا جائے۔
سی اِی اوجموںوکشمیرکے وِی آئی بی نے جموںوکشمیر یوٹی میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے بورڈ کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ان سکیموں کے ہدف پر مبنی نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ایک مضبوط نگرانی اور تشخیصی فریم ورک اَپنائیں۔ اس بات کو یقینی بنانے اور تمام سرگرمیاں بڑے اہداف اور مقاصد کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں۔
Comments are closed.