حق اطلاع (آرٹی آئی) کارکنوں کو اپنا پتہ دینا لازمی نہیں : مرکزی وزارت کا حکم
نئی دہلی: حق اطلاع کے کارکنوں کے قتل اور ان پر ہونے والے حملوں کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے سرکلر کے ذریعے حکم جاری کیا ہے کہ آئندہ سے آرٹی آئی درخواست گزاروں کو اپنا پتہ درج کرنا ضروری نہیں ہوگا۔
پی ٹی آئی کے مطابق مرکزی عملہ وزارت کی جانب سے اس سلسلے میں تمام سرکاری دفاتر کو سرکلر جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آرٹی آئی کارکنوں کے پتے کے بجائے ان کا پوسٹ بکس نمبر لکھنا کافی ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق ان کا پوسٹل اڈریس جیسے دیگر نجی معلومات کو درخواست میں درج کرنا ضروری نہیں ہوگا۔ وہیں یہ بھی کہاہے کہ اگر پوسٹ بکس نمبر میں کچھ خامی ہے تو عرضی دار کا پتہ لے سکتے ہیں مگر اس کو راز میں رکھنا محکمہ کی ذمہ داری ہوگی۔ آرٹی آئی محکمہ بھی اپنے ویب سائٹ پر درخواست گزار کا پتہ ظاہر نہ کریں ۔
حق اطلاع کارکنوں کے قتل اور ان پر حملوں کو لےکر اویش گوئینکا نے کولکتہ ہائی کورٹ میں مفاد عامہ عرضی داخل کی تھی ۔ جس پر ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہی مرکزی وزارت نے یہ حکم جاری کیا ہے۔ اس طرح سے آرٹی آئی کارکنوں کے حق کا تحفظ ممکن ہوگا۔
Comments are closed.