حفصہ قیوم نے اسسٹنٹ لیبر کمشنر گاندربل کا عہدہ سنبھالا
گاندربل /21اگست / ریاض بٹ
پلوامہ سے تبادلے کے بعد حفصہ قیوم نے اسسٹنٹ لیبر کمشنر گاندربل کا عہد ہ با ضابطہ طو رپر سنبھالا ۔
عہدہ سنبھالنے پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی حفصہ قیوم نے ملازمین کے ساتھ بات چیت بھی کی اور دفتری کام کاج کا بھی جائزہ لیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے ملازمین کو ہدایت دی کہ لوگوں کے مسائل کو حل کرنا پہلی ترجیح ہونی چاہئے اور کہا کہ مزدور طبقہ کی فلاح و بہبود ی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور کوئی بھی اپنے مسائل و شکایات کو لیکر ان کے پاس آ سکتا ہے تاکہ ان کے مسائل اور معاملات کا بر وقت ازالہ ہو سکے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حفصہ قیوم اس سے قبل پلوامہ میں اسسٹنٹ لیبر کمشنر کے بطور تعینات تھیں اور حالیہ میں ان کو پلوامہ سے تبادلہ کرکے انہیں اسسٹنٹ لیبر کمشنر گاندربل کے بطور تعینات کیا گیا ۔
Comments are closed.