حضرت شیخ سعیدعبدالقادرجیلانی(رح)کا سالانہ عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا
سری نگر15 اکتوبر
حضرت شیخ سعید عبدالقادر جیلانی(رح) کا سالانہ عرس مبارک منگل کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، سب سے بڑی تقریب خانیار سری نگر میں منعقد ہوئی جہاں سینکڑوں کی تعداد میں زائرین موئے پاک کے دیدار سے فیضاب ہوئے۔رات بھر آستانہ عالیہ دستگیر صاحب اور سرائے بالا میں شب خوانی بھی ہوئی جس میں دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی۔
اطلاعات کے مطابق پیران پیر حضرت شیخ سعید عبدالقادر جیلانی (رح) کا سالانہ عرس عقیدت و احترام اور تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔مرد و خواتین نے خانیار سری نگر میں آستانہ عالیہ پر حاضری دی اور اپنی مرادیں پانے کے لئے دعائیں کیں،
اس موقع پر مذہبی اسکالروں اور مبلغین نے حضرت پیران پیر کے طرز حیات اور تعلیامت پر روشنی ڈالی۔ معلوم ہوا ہے کہ رات بھر آستانہ عالیہ دستگیر صاحب خانیار میں زائرین کی ایک بڑی تعداد نے شب خوانی کی جس دوران امن وسلامتی کے لئے خصوصی دعاوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اس عرس مبارک کے موقع پر وادی کے گوشہ و کنار سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند اس ولی بزرگ کے آستانہ عالیہ پر حاضر ہو جایا کرتے ہیں اور اپنے اپنے حاجات کی روانی کے لئے دعائیں مانگا کرتے ہیں۔انتظامیہ نے خانیار میں زائرین کو ہر ممکن سہولیات پہنچانے کی غرض سے تمام تر انتظامات کئے ہیں جن میں باخلل بجلی، پینے کا صاف پانی، طبی ، ٹرانسپورٹ ، صحت و صفائی کے علاوہ دیگر سہولیات شامل ہیں۔دریں اثنا صوبہ جموں بالخصوص خط چناب ، پیر پنچال اور خط لداخ کے لہیہ، کرگل اور دراس میں بھی خصوصی محفلیں سجائی گئیں۔
Comments are closed.