حد متارکہ پر پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی

پاکستان کے سنیپر حملے میں فوجی اہلکار شدید زخمی

لائن آف کنٹرول پر راجوری سیکٹر میں پاکستان کے سنیپر حملے میں فوجی اہلکار شدید زخمی ہو گیا ہے ۔ کے پی ایس کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ منگل کی شام حد متارکہ پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے دوران ہند پاک افواج نے راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ایک دوسرے کی چوکیو ں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ با ری اور ماٹر شلنگ کی ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرس نے 33آر آر فوجی پارٹی کو نشانہ بنا کر سنیپر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار شدید زخمی ہو گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمی فوج اہلکاروں کو ہوائی خدمات کے ذریعے علاج و معالجہ کیلئے ادھم پورہ کے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ۔

Comments are closed.