حج 2024 کیلئے روانگی کا سلسلہ شروع :سرینگر حج ہاوس سے پہلا قافلہ جدہ شریف کی طرف روانہ
سرینگر /09 مئی / ٹی آئی نیوز
”نعرے تکبیر اللہ اکبر ،لبیک لاشریک لک لبیک “کی فلک شگاف صداﺅں کے بیچ حج 2024کی ادائیگی کیلئے جمعرات کی صبح سرینگر کے حج ہاوس سے پہلا قافلہ جدہ شریف کی طرف روانہ ہو گیا ۔ اس دوران عازمین کو حج ہاوس بمنہ سے سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے تک پہنچانے کیلئے خصوصی بسوں کا اہتمام کیا گیا تھا ۔
اس موقعہ پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ایک عازم نے کہا ”یہ خدا کا کرم ہے کہ ہم حج کیلئے جا رہے ہیں۔ ہم جموں اور کشمیر کیلئے دعا کریں گے“۔
قابل ذکر ہے کہ عازمین کو حج ہاوس بمنہ سے سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے تک پہنچانے کیلئے خصوصی بسوں کا اہتمام کیا گیا تھا ۔
Comments are closed.