حج 2023 : فارم بھرنے کی تاریخ میں 20 مارچ تک توسیع

سرینگر/10مارچ
حج کمیٹی آف انڈیا نے حج فارموں کی تاریخ میں 20 مارچ تک توسیع کی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے حج فارم بھرنے کی تاریخ میں 20 مارچ تک توسیع کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ا مسال حج کرایہ میں 80 ہزار روپیہ کی کمی کی گئی جبکہ عازمین کی بہتر سہولیات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ا±ن کے مطابق جموں وکشمیر سے امسال زائد از دس ہزار عازمین حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ ملک بھر سے کل ملا کر ایک لاکھ بھارتی عازمین حج 2023کے لئے روانہ ہونگے۔یو این آئی

Comments are closed.