حبہ کدل سرینگر میں دوشیزہ نے جہلم میں چھلانگ لگا دی، بچاﺅ آپریشن جاری
سرینگر /31جولائی / ٹی آئی نیوز
ایک عدم شناخت دوشیزہ نے بدھ کے دوپہر حبہ کدل سرینگر میں دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
عین شاہدین کے مطابق دوشیزہ کے دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے کے فوراً بعد اس کا سراغ لگانے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن جاری ہے اور اس کی لاش نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments are closed.