سرینگر؍05دسمبر: حاجن بانڈی پورہ کے 14سالہ کمسن لڑکے کی بندوق لئے سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے ساتھ ہی سیکورٹی ایجنسیوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق حاجن بانڈی پورہ میں 31اگست کے روز حاجن بانڈی پورہ میں دو نوجوان لاپتہ ہو گئے اور لواحقین نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کی تاہم دو ماہ کے دوران سوشل میڈیا پر لاپتہ ہوئے 14سالہ لڑکے کی بندوق لئے تصویر وائرل ہو گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہے کہ گمشدہ دونوں نوجوانوں نے جنگجو تنظیم میں شمولیت اختیار کی ہے یا نہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.