حاجن بانڈی پورہ میں آگ کی ہولناک واردا ت ، رہائشی مکان اور 8دکانیں جل کر خاکستر
بانڈی پورہ/28 فروری / ٹی آئی نیوز
شمالی ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو آگ کی ایک ہولناک واردات میں رہائشی مکان اور آٹھ دکانیں جل کر خاکستر ہو گئے ۔
عین شاہدین نے بتایا کہ آگ رہائشی ڈھانچے میں سے ایک میں لگی اور بعد میں ایک قریبی دکان تک پھیل گئی، جس کے نتیجے میں ایک رہائشی مکان اور آٹھ دکانیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔
انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں، فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ اور مقامی پولیس کی کوششوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔
انہوں کہا کہ اس واقعے میں کوئی جانی یا زخمی نہیں ہوا۔ تاہم آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں
Comments are closed.