حاجن او ر سوپور میں دو نوجوان نہانے کے دوران غرقاب ، بچاﺅ آپریشن جاری
سرینگر /04جولائی
بانڈی پورہ کے حاجن اور سوپور الگ الگ واقعا ت کے دوران دو نوجوان غرقاب ہو ئے جن کی تلاش کیلئے بچاﺅ آپریشن جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جن علاقے میں نہانے کے دوران 19سالہ نوجوان ڈوب گیا جس کی تلاش جاری ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ 19سالہ ندیم احمد ولد ظہور احمد ساکنہ میر محلہ حاجن دریائے جہلم میںنہانے اترا تھا جس دوران وہ جہلم میںڈوب گیا جس کے بعد وہاں بچاﺅ آپریشن شروع کر دیا گیا اور نعش نکالنے کیلئے کارورائی جاری ہے۔
ادھر شمالی قصبہ سوپور کے نالہ پہرو میں ایک اور نوجوان نہانے کے دوران ڈوب گیا ہے ۔
Comments are closed.