سیکرٹری تعلیم نے ٹیم کی عزت افزائی کی
جموں: شائننگ سکول مانسبل کی ایک بینڈ ٹیم نے پہلی مرتبہ ریاست سے باہر ایک بینڈ مقابلے میں شرکت کی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔زونل سطح کا یہ مقابلہ2 دسمبر کو پنچکولہ چنڈی گڑھ میں منعقد ہوا جس میں ہریانہ، پنجاب، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش اور جموں وکشمیر کی ٹیموں نے شرکت کی۔
سیکرٹری تعلیم اجیت کمار ساہو نے اس مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر جموں میں ٹیم کی عزت افزائی کی۔انہوں نے ٹیم کے کوچ کو مبار ک باد دینے کے علاوہ سمگر شکشھا کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو سرکاری سکولوں میں ایسی مزید ٹیمیں تیار کرنے کے لئے کہا۔
Comments are closed.