جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں روز مرہ کی 33 چیزیں ہوئیں سستی

تینتیس مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرحیں گھٹا کر 18، 12، 5 کی گئی ہیں

سرینگر/22دسمبر: جی ایس ٹی کونسل کی 31 ویں میٹنگ میں کل 33 اشیاء سے جی ایس ٹی کی شرحوں کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 6 اشیاء کو 28 فیصدی کی سلیب سے ہٹا کر 18 فیصدی سلیب میں لایا گیا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق جی ایس ٹی کونسل کی 31 ویں میٹنگ میں کل 33 اشیاء سے جی ایس ٹی کی شرحوں کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 6 اشیاء کو 28 فیصدی کی سلیب سے ہٹا کر 18 فیصدی سلیب میں لایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 32 انچ کی ٹی وی پر شرح 28 فیصد سے گھٹا کر 18 فی صد کر دی ہے۔ 100 روپئے تک کے سنیما ٹکٹ پر اب 18 فی صد کے مقابلہ 12 فیصد لگے گا۔ 100 روپئے سے زائد سنیما ٹکٹ پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگے گا۔ اس کے علاوہ حکومت نے تاجروں کو بڑی راحت دی ہے۔ حکومت نے 31 مارچ تک جی ایس ٹی ریٹرن فائل کرنے والوں پر کوئی جرمانہ نہیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔کانگریس رہنما وی نارائن سامی نے کہا ہے کہ 33 چیزوں پر جی ایس ٹی گھٹائی گئی ہے۔ ساتھ ہی7 اشیاء کو 28÷ سلیب سے 18 فیصد پر لایا گیا ہے۔ 26 اشیاء کو 18 سلیب سے گھٹا کر 12 پر لایا گیا ہے۔ بتا دیں کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم مودی نے شرحوں کو کم کرنے کی بات کہی تھی۔تینتیس مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرحیں گھٹا کر 18÷، 12÷، 5÷ کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی ٹائر، وی سی آر، لیتھیم بیٹری کو 28 فی صدی کے دائرہ سے نکال کر اسے 18 فی صد پر لایا گیا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق کانگریس لیڈر اور پڈوچیری کے وزیراعلی وی نارائن سامی نے کہا کہ اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کی میٹنگ کے بعد 33اشیا پر جی ایس ٹی ٹیکس 18فیصد سے کم کرکے اسے 12فیصد اور پانچ فیصد کیا گیا ہے۔ نارائن سامی نے سنیچر کو کونسل کی 31ویں میٹنگ میں شرکت کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ تمام اشیا عام لوگوں کے استعمال کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کانگریس کی اس اصل مانگ کو تسلیم کرلیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ آسائش کی چیزوں کو چھوڑ کر دیگر اشیا پر جی ایس ٹی کی شرح 18فیصد یا اس سے کم ہونی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ سرینگر/22دسمبر/سی این آئی/ جی ایس ٹی کونسل کی 31 ویں میٹنگ میں کل 33 اشیاء سے جی ایس ٹی کی شرحوں کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 6 اشیاء کو 28 فیصدی کی سلیب سے ہٹا کر 18 فیصدی سلیب میں لایا گیا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق جی ایس ٹی کونسل کی 31 ویں میٹنگ میں کل 33 اشیاء سے جی ایس ٹی کی شرحوں کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 6 اشیاء کو 28 فیصدی کی سلیب سے ہٹا کر 18 فیصدی سلیب میں لایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 32 انچ کی ٹی وی پر شرح 28 فیصد سے گھٹا کر 18 فی صد کر دی ہے۔ 100 روپئے تک کے سنیما ٹکٹ پر اب 18 فی صد کے مقابلہ 12 فیصد لگے گا۔ 100 روپئے سے زائد سنیما ٹکٹ پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگے گا۔ اس کے علاوہ حکومت نے تاجروں کو بڑی راحت دی ہے۔ حکومت نے 31 مارچ تک جی ایس ٹی ریٹرن فائل کرنے والوں پر کوئی جرمانہ نہیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔کانگریس رہنما وی نارائن سامی نے کہا ہے کہ 33 چیزوں پر جی ایس ٹی گھٹائی گئی ہے۔ ساتھ ہی7 اشیاء کو 28÷ سلیب سے 18 فیصد پر لایا گیا ہے۔ 26 اشیاء کو 18 سلیب سے گھٹا کر 12 پر لایا گیا ہے۔ بتا دیں کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم مودی نے شرحوں کو کم کرنے کی بات کہی تھی۔تینتیس مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرحیں گھٹا کر 18÷، 12÷، 5÷ کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی ٹائر، وی سی آر، لیتھیم بیٹری کو 28 فی صدی کے دائرہ سے نکال کر اسے 18 فی صد پر لایا گیا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق کانگریس لیڈر اور پڈوچیری کے وزیراعلی وی نارائن سامی نے کہا کہ اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کی میٹنگ کے بعد 33اشیا پر جی ایس ٹی ٹیکس 18فیصد سے کم کرکے اسے 12فیصد اور پانچ فیصد کیا گیا ہے۔ نارائن سامی نے سنیچر کو کونسل کی 31ویں میٹنگ میں شرکت کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ تمام اشیا عام لوگوں کے استعمال کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کانگریس کی اس اصل مانگ کو تسلیم کرلیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ آسائش کی چیزوں کو چھوڑ کر دیگر اشیا پر جی ایس ٹی کی شرح 18فیصد یا اس سے کم ہونی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ 34آسائش کی چیزوں کو چھوڑ کر باقی تمام چیزوں پر 18فیصد یا اس سے کم جی ایس ٹی کے دائرے میں آئیں گی۔ خیال رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے حال ہی میں کہا تھا کہ 99فیصد چیزوں پر جی ایس ٹی کی شرح 18فیصد یا اس سے کم ہوگی۔

Comments are closed.