جی او سی 15 کور کی ڈی جی پی سے ملاقات

سری نگر، 27 ستمبر:

جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) 15 کور کے لیفٹیننٹ جنرل شری راجیو گھئی، اے وی ایس ایم، ایس ایم نے جمعہ کویہاں پولیس ہیڈ کوارٹر سرینگرمیں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، جموں و کشمیر، شری آر آر سوین سے ملاقات کی۔

دونوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے زور دیا کہ وادی میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں مربوط محنت کی رفتار کم نہ ہو۔ اس کے علاوہ دونوں کے درمیان صورت حال کا ایک سرسری جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔واضح رہے کہ شری آر آر سوین 30 ستمبر کو نوکری سے سبکدوش ہو رہے۔

Comments are closed.