جیول چوک جموں میں ہوٹل سے نوجوان کی لاش برآمد
جموں،19فروری
جموں کے جیول میں ہوٹل سے ایک اور نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جموں کے جیول میں بدھ کی صبح 32سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی ہے۔
اہل خانہ کے مطابق 32سالہ ترلور چند اپنے دوست کے ہمراہ جیول آیا اور یہاں پر ایک ہوٹل کمرے میں ٹھرے ۔
انہوں نے کہاکہ بدھ کی صبح ہوٹل کمرے سے ہمارے لخت جگر کی لاش برآمد کی گئی۔
اہل خانہ نے الزام لگایا کہ ان کے بیٹے کا قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے متوفی کے دوست کی گرفتاری عمل میں لا کر تحقیقات شروع کی ہے۔
Comments are closed.