جہلم میں چھلانگ لگانے والے شہری کی نعش کو باز یاب کرنے کیلئے تیسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری

سرینگر /31مارچ /

سرینگر کے زینہ کدل علاقے میں دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والے شہری کی نعش کو باز یاب کرنے کیلئے تیسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری رہا جس دوران بحریہ کے مارکوز کمانڈوز کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی تاہم ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ملی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سرینگر کے زینہ کدل علاقے میں جمعرات کی شام دیر گئے ایک شہری نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا ئی جس کے بعد اتوار کو تیسرے روز بھی نعش کی بازیابی کیلئے کارروائی جاری رہی تاہم کوئی کامیابی ہاتھ نہیں آئی ۔ سٹی رپورٹر کے مطابق نعش کو نکالنے کیلئے تیسرے روز بھی آپریشن جار ی رہا جس دوران تلاشی مہم میں بحریہ کے مارکوز کمانڈوز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ فاروق احمد شانگلو جس کی عمر 60سال کی ہے نے جمعرات کی دیر شام زینہ کدل کے قریب دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔جس کے بعد فوراً بعد ایس ڈی آر ایف اور ندی پولیس نے تلاشی مہم شروع کی، لیکن وہ لاش کو تلاش نہیں کر سکے۔ آج مارکوز بھی اس آپریشن میں شامل ہواتاہم انہوں نے بتایا کہ شام دیر گئے تک کوئی کامیابی نہیں ملی ہے اور تلاشی آپریشن جاری ہے ۔

Comments are closed.