جھارکھنڈ کے جامتاڑا ضلع میں ایک خاتون کے ساتھ اس کے سابق شوہر نے اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی۔ اس کے بعد خاتون کے ذاتی اعضاء میں لکڑی کا ڈنڈا ڈال دیا، جس کے بعد پڑپ کر اس کی موت ہو گئی۔ علاقہ کی پولیس سپرنٹنڈنٹ بی این سنگھ نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع کے ناراین پور تھانہ علاقہ کے ادے پور میں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ اس حادثہ کی خبر ملتی ہی پولیس نے کاروائی شروع کی اور ملزم سابق شوہر ادے کو کو گرفتار کر لیا ہے اور جرم میں شامل اس کے دوستوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔ سنگھ نے بتایا کہ خاتون کالی پوجا کے موقعہ پر یاترا دیکھنے کے لئے گئی ہوئی تھی۔ جہاں اس کا سابق شوہر بھی آیا ہوا تھا۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ زبردستی بیوی کو اٹھا کر قریب کے کھیت میں لے گیا۔ جہاں اجتماعی عصمت دری اور بعد میں اس کے ذاتی اعضاء میں ڈنڈے سے چوٹ پہنچائی جس کی وجہ سے خاتون بےہوش ہو گئی۔
صبح لوگوں نے اس کے کراہنے کی آواز سنی اور خاتون کو اسپتال میں داخل کرایا۔ وہاں سے صدر اسپتال ریفر کیا گیا۔ لیکن صدر اسپتال پہنچے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس افسران نے بتیا کہ خاتون نے موت سے قبل مقامی لوگوں کو بتایا کہ اس کے سابق شوہر نے ہی اس کے ساتھ اس حادثہ کو انجام دیا اور اس نے دو دوستوں کے شامل ہونے کے بارے میں بھی بتایا۔
Comments are closed.