جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد ہند پاک افواج کے مابین فلیگ میٹنگ

سرینگر /15فروری /

بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر بی ایس ایف نے پاکستانی رینجرس کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدر آمد کا مطالبہ کیا ہے ۔

سی این آئی کے مطابق بی ایس ایف نے جمعرات کو بین الاقوامی سرحد کے ساتھ اپنی ایک اگلی پوسٹ پر بلا اشتعال فائرنگ کیلئے پاکستان رینجرس سے احتجاج درج کرائی ۔

حکام نے بتایا کہ دوپہر سوچیت گڑھ میں سرحدی چوکی اوکٹروئی پر دونوں فریقین کے درمیان تقریباً آدھے گھنٹے تک سطحی فلیگ میٹنگ ہوئی۔خیال رہے کہ بدھ کی شام پاکستان رینجرس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آر ایس پورہ سیکٹر میں مکوال میں بی ایس ایف کی چوکی پر فائرنگ کی، جس کے بعد ہندوستان کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔

Comments are closed.