جنگجو تنظیم لشکریہ طیبہ سے روابط، مغربی بنگال میں 21 سالہ طالبہ علم گرفتار

سرینگر 20مارچ / کے این ٹی/ مغربی بنگال میں پولیس نے جنگجو تنظیم لشکریہ طیبہ کے ساتھ روابط رکھنے کی پاداش میں ایک 21سالہ طالبہ کی گرفتاری عمل میں لاکر اس کی تحویل سے پاکستانی کارڈ اور دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق 21 سالہ طالبہ شہر کے ایک مشہور کالج کی ایم اے فائنل ایئر میں زیر تعلیم ہے۔پولیس نے غیرقانونی سرگرمیاں کی روکتھام ایکٹ اور ملک بغاوت سے متعلق آئی پی سی کے تحت ملزم طالبہ کے خلاف مقدمہ درج کیاہے۔پولیس کے مطابق طالبہ مبینہ طور پر تحریک لبیک کیلئے خواتین کو بھرتی کرتی رہی اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعہ ملک دشمن مواد کو وائرل کرتی رہی جو کہ پاکستانی سم کارڈوں کے ذریعے تیار کی گئیں۔ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اس کے پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) سے بھی تعلقات تھے.

Comments are closed.