ویڈیو: جنوبی کشمیر : دماغی طور معذور شخص شوپیان میں فوجی کیمپ کے نزدیک فائرنگ سے ہلاک ،اہلخانہ کا احتجاج
شوپیان : جنوبی کشمیر کے ضلع پہاڑی ضلع شوپیان میں دوران شب کو دماغی طور پر معذور شخص فوجی کیمپ کے نزدیک فائرنگ سے ہلاک ہوا .
پولیس کا کہنا ہے کہ فوج نے دماغی طور پر معذور شخص کو ہفتہ کی علی الصبح فوجی کیمپ کے نزدیک گولی مار کر ابدی نیند سلادیا .بتایا جاتا ہے کہ دماغی طور پر معذور شخص نے 34 آر آر کیمپ واقع پہنو شوپیان میں قریب تین بجے داخل ہونے کی کوشش کی.
بتایا جاتا ہے کہ مشکوک نقل وحرکت کے بعد کیمپ کی حفاظت پر مامور سنتری نے پہلے وارننگ فائرنگ کی ،تاہم وہ رک نہ سکا ،جسکے بعد سنتری نے اُس پر گولی چلائی جسکی وجہ سے اُسکی موقعے پر ہی موت ہوگئی .
بعد ازاں مہلوک کی شناخت رئیس احمد وانی ساکنہ بیگم کولگام کے بطور ہوئی .اس دوران مہلوک کے اہلخانہ اور دیگر رشتہ شوپیان پہونچے جہاں انہوں نے مہلوک کی نعش کو لیکر بٹہ پورہ چوک میں دھرنا دیا.
انہوں نے کہا کہ رئیس جمعہ سے لاپتہ تھا اور انہوں نے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ کیا .
Comments are closed.