جنوبی اضلاع کولگام اور اننت ناگ میں مالکان باغات پریشان ؛ جراثیم کش ادویات دستیاب نہ ہونے سے درختوں کو نقصان

سرینگر/28اپریل: ضلع اننت ناگ اور کولگام میں سیب کی پیداوار کے علاوہ آلو بخار، گلاس ، اور دیگر میوہ جات کافی مقدار میں اُگائی جاتی ہے اور مذکورہ میوہ جات کے درختوں کو جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو ماہ مارچ اور اپریل میں ہی کرنی مطلوب ہوتی ہے تاہم لاک ڈاون کی وجہ سے مالکان باغات کو ادویات دستیاب نہ ہونے کے نتیجے میں میوہ درختوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ محکمہ ہارٹیکلچر کا کہیں اتہ پتہ نہیں ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ اور ضلع کوگام میں سیب کی پیداوار کثرت سے ہونے کے علاوہ دیگر میوہ جات کو بھی کافی مقدار میں اُگایا جاتا ہے جن میں آلو بخار، گلاس، پیچ اور دیگر میوہ جات شامل ہیں تاہم ان میوہ جات کے درختو کیلئے درکار جراثیم کش ادوات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مالکان باغات سخت تشویش میں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کہا کہ ان میوہ درختوں کو چھڑکائو کیلئے جراثیم کش ادویات مئیسر نہیں ہے انہوںنے کہا کہ ماہ مارچ اوراپریل میں ہی ان میوہ درختوں کا چھڑکائو کرنا مطلوب ہوتا ہے لیکن لاک ڈاون کے نتیجے میں ادویات نہیں مل رہی ہے اور ناہی محکمہ ہارٹیکلچر اس ضمن میں کوئی اقدام اُٹھارہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ محکمہ کی غفلت شعاری کی وجہ سے میوہ درختوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ وہ باغ مالکات کو کھاد اور ادویات کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات اُٹھائیں ۔

Comments are closed.