جموں کے سنجوان میں سابق جنگجو معاون کے گھر پر ایس آئی یو کا چھاپہ

جموں، 26 ستمبر

جموں و کشمیر پولیس کی سپیشل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے منگل کی صبح جموں کے سنجوان علاقے میں ایک سابق جنگجو معاون کے گھر پر چھاپہ مارا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے نے منگل کی صبح سنجوان کے پیر باغ علاقے میں محمد اقبال نامی ایک سابق جنگجو معاون کے گھر پر چھاپہ مارا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران جانچ کے لئے ایک موبائل فون اور 2 سم کارڈ ضبط کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق محمد اقبال در اصل ضلع ریاسی کے کھور گاﺅں کا باشندہ ہے اور وہ ایک جنگجو معاون تھا۔انہوں نے بتایا کہ یہ چھاپہ اس شبہ پر مارا گیا کہ اس کو ابھی بھی جنگجوﺅں کے ساتھ روابط ہیں۔یو این آئی

Comments are closed.