جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی اسمبلی انتخابات کے بعد/امیت شاہ

سرینگر، 14 فروری

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو جموں و کشمیر میں انتخابات کا فیصلہ کرنا ہوگا اور یہ ریاستی درجے کی بحالی انتخابات کے بعد ہوگی۔

ایک نیشل خنر رساں ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں امیت شاہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ انتخابات کے بعد بحال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ کی تیاری کا عمل مکمل ہونے کے قریب ہے اور اب الیکشن کمیشن کو انتخابات کا فیصلہ کرنا ہے۔

Comments are closed.