جموں کشمیر کی جامع ترقی اور مضبوطی کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم / لیفٹنٹ گورنر
غازی پورہ ، اُترپردیش/22فروری
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج غازی پورہ میں شری راج کمار ترپاٹھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کوآپریٹیومومنٹ کے علمبردار راج کمار جی نے کسانوں کی بہبود کے لئے بے مثال خدمات اَنجام دی۔اُنہوں نے کہا کہ ان کی زندگی اور نظریات عظیم ترغیب ہے ۔
اُنہوں نے شری راج کمار ترپاٹھی کی زندگی کے غیر معمولی سفر اورسماجی و اِقتصادی ترقی میں ان کی بے مثال خدمات کو یاد کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کوآپریٹیو اِداروں میں مختلف عہدوں پر فائز رہتے ہوئے راج کمار جی نے ملک میں پھیلے چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں سہکار کی صلاحیت کو محسوس کیا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ راج کمار جی نے سماج کو تبدیل کرنے کے لئے کوآپریٹیو کو ایک طاقتور ٹول کے طور پر اِستعمال کیا او رکسانوں کو سبز اِنقلاب کے فوائد حاصل کرنے میں مدد کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم وزیر اعظم نریندرمودی جی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جی کے شکر گزار ہیں کہ اُنہوں نے کوآپریٹیو مومنٹ کو نچلی سطح تک پہنچایا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ کریڈٹ سہولیات اور دیگر خدمات فراہم کرنے کے علاوہ کوآپریٹیو آج ضروری فاروارڈ اور بیک وارڈ لنکیجز بھی فراہم کر رہے ہیں اور سیلف ہیلپ گروپوں کو مضبوط کر تے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی میں کوآپریٹیو سیکٹر کی ترقی کے لئے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی تعمیر کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔
اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں مختصر وقت کے اندر کوآپریٹیو مومنٹ کو تقویت ملی ہے او ردیہی کوآپریٹیو بینکوں کے احیاءاور پی اے سی ایس کو کمپیوٹرائز کیا جارہا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ جموںوکشمیر یوٹی حکومت زراعت اور دیہی معیشت سے وابستہ ہر شراکت دار کی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے کوآپریٹیو مومنٹ کی مساوی اور جامع ترقی اور مضبوطی کو یقینی بنانے کے لئے پُر عزم ہے۔
اِس موقعہ پرمارکیٹنگ ڈائریکٹر آئی ایف ایف سی او یوگیندر کمار،ڈائریکٹر آئی ایف ایف سی او وِجے شنکر رائے اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے معزز شہری موجود تھے۔
Comments are closed.