جموں کشمیر پولیس کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے پرعزم / آئی جی پی

سرینگر /07اپریل /

انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون ودھی کمار بردی نے کہا کہ وادی کشمیر میں لوک سبھا کے عام انتخابات کے ہموار انعقاد کیلئے تمام ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولس انتظامیہ کشمیر صوبے میں لوک سبھا انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی ایس پیز کو جمہوریت کے جاری تہوار کو کامیاب بنانے کے لیے سخت ہدایات دی گئی ہیں۔انہوںنے کہا ” پولیس کو تیار کیا گیا ہے۔ وادی کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ لوک سبھا انتخابات کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔خصوصی طور پر بتایا کہ ضلع ایس پیز کو بھی مشتبہ اور ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات دی گئی ہیں تاکہ ان کے مذموم منصوبے کامیاب نہ ہوں“۔

شمالی کشمیر کے ہتلنگا اڑی میں دراندازی کی حالیہ کوشش پر آئی جی پی نے کہا کہ اس طرح کی دراندازی کی کوششیں دہشت گردوں کی طرف سے وقتاً فوقتاً کی جاتی ہیں تاہم پولیس، فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں پوری طاقت کے ساتھ ان کے مذموم منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے چوکس رہتی ہیں۔

آئی جی پی نے کہا”پولیس، فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں عام لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں، اور دراندازوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں“۔

Comments are closed.