جموں کشمیر پولیس سربراہ کا پہلا دورہ پونچھ ، کنٹرو ل لائن پر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
سرینگر /12مارچ /
جمو ں کشمیر پولیس سربراہ نلین پربھات نے جموں کے پونچھ ضلع کا دورہ کرکے وہاں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ پولیس سربراہ کا ایک پونچھ علاقہ کا پہلا دورہ تھا اور دورے کے دوران انہوں نے پولیس افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں پاکستان سے دراندازی کی جاری کوششوں کو روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کو سخت کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
انہوں نے پونچھ میں ضلع پولیس لائنز میں افطار چائے کے اجتماع میں بھی شرکت کی جہاں انہوں نے پولیس اہلکاروں اور ریٹائرڈ افسران سے ملاقات کی۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس سربراہ پربھات نے علاقے میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور انہوں نے وہاں پولیس افسران سے بات چیت بھی کی ہے ۔
اس موقعہ پر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے لائن آف کنٹرول پر ہورہی درندازیوں کے بارے میںبھی جانکاری حاصل کر لی اور سیکورٹی فورسز کو ہدایت دی کہ وہ دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے متحرک رہے اور کسی بھی کوشش کو کامیاب نہ ہونے دیں ۔ اس موقعہ پر انہوںنے پولیس اہلکارو ں کی حوصلہ افزائی بھی کی اور کامیاب کارورائیوں کیلئے ان کی سراہنا کی ۔
Comments are closed.