جموں کشمیر میں ہڑتالی کلینڈر کی جگہ یونیورسٹیوں اور اسکولوں کے کلینڈروں نے لی / لیفٹنٹ گورنر

جموں /20فروری

وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن گئے جب پڑوسی ملک سے ہڑتال کلینڈر جاری کیے جاتے تھے کیونکہ اب جموں و کشمیر میں یونیورسٹیاں اور اسکولوں کے جاری کردہ کلینڈروں پر عمل ہوتا ہے ۔

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ”آج، نوجوان اور بچے سمیت لوگ یونیورسٹیوں اور اسکولوں کے کلینڈروںکی پیروی کر رہے ہیں“ ۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور ناانصافی ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی ہے۔ پہلی بار، مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں، پی او کے کے بے گھر لوگوں اور پسماندہ لوگوں کو ان کا حصہ ملا۔

پنچایتی انتخابات ہو چکے ہوں گے لیکن پہاڑی برادری کیلئے ریزرویشن زیر التوا تھا۔ پہاڑی برادری کے لوگوں کو ان کے حقوق کو چھوئے بغیر ان کے حقوق دیے گئے ہیں۔

Comments are closed.