جموں کشمیر میں کورونا وائرس کا کوئی نیا معاملہ درج نہیں

جموں/24اکتوبر
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے اور اِس طرح اَب تک مثبت معاملات کی کل تعداد4,79,266 ہے۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,79,266معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے23صوبہ جموں میں09اور کشمیر صوبے میں14)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,74,458اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,785تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,352کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے صوبہ کشمیر اور صوبہ جموں سے آج کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔

Comments are closed.