جموں کشمیر میں ڈیپوٹیشن کیلئے 3 آئی اے ایس افسران کو مرکزی سرکار نے ایک سال کی توسیع دی

سرینگر /14فروری / ٹی آئی نیوز

مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں خدمات انجام دینے کیلئے 3 آئی اے ایس افسران کی معیاد کار میں مزید ایک سال کی توسیع کردی ہے ۔ تینوں افسران اس وقت جموں کشمیر کے مختلف اضلاع میں بطور ضلع ترقیاتی کمشنران کے عہدوں پر فائض ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی حکومت نے تین آئی اے ایس افسران یعنی اطہر عامر خان، ڈاکٹر بشارت قیوم اور اکشے لابرو کے ڈیپوٹیشن کو جموں و کشمیر میں ایک سال کی توسیع دی ہے۔

تینوں افسران اس وقت جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنر کے طور پر تعینات ہیں۔

جموں و کشمیر میں ان تینوں افسروں کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع جموں و کشمیر حکومت نے مانگی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک اور افسر شیامبیر سنگھ، جو ان تینوں افسران کے ساتھ ڈیپوٹیشن پر جموں و کشمیر آئے تھے، نے توسیع کیلئے درخواست نہیں دی، اور وہ پہلے ہی گزشتہ ماہ جموں و کشمیر سے فارغ ہو چکے ہیں۔

Comments are closed.