جموں کشمیر میں مکمل امن تک پاکستان کے ساتھ بات چیت کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا / امیت شاہ

جموں /07ستمبر / ٹی آئی نیوز

جموں کشمیر میں مکمل امن تک پاکستان کے ساتھ بات چیت کا کوئی سوال ہی پیدا نہیںہوتا کا اعلان کرتے ہوئے وزیر داضلہ امیت شاہ نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد مناسب وقت پر جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کر دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے آئین اور جھنڈے تلے جموں کشمیر تاریخی اسمبلی انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے ۔

شاہ نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس ، کانگریس اور پی ڈی پی جموں و کشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کو زندہ کرنا چاہتے ہیں اور یہ بات لکھ کر رکھیں کہ نیشنل کانفرنس اور کانگرس جموں کشمیر میں کبھی حکومت نہیں بنائے گی۔

دورے جموں کے دورے دن انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اس وقت تک کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی جب تک جموں و کشمیر میں امن مستقل نہیں ہو جاتا اور اعلان کیا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد مناسب وقت پر ریاست کا درجہ بحال کر دیا جائے گا۔امیت شاہ نے کہا ” نیشنل کانفرنس نے اپنے منشور میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی وکالت کی ہے۔ میں یہ واضح کر دوں کہ پاکستان کے ساتھ اس وقت تک کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی جب تک جموں و کشمیر میں امن ایک مستقل خصوصیت نہیں بن جاتا۔ “ انہوں نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کو گجربکروال اور دلت ریزرویشن پر یہ کہتے ہوئے ہمت کی کہ اس ریزرویشن کو کوئی طاقت ہاتھ نہیں لگا سکتی۔

Comments are closed.