جموں کشمیر میں عید الاضحی کی تقریب سعید جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے
سرینگر /29جون /ٹی آئی نیوز
ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں آج عید الاضحی کی تقریب سعید انتہائی عقیدت و احترام اور دینی وملی جوش وجذبہ کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔
لاکھوں فرزندان تو حید عیدگاہوں، مسجدوں اور خانقاہوں میں صاف وپاک ملبوسات پہن کر نماز عید ادا کی
جس کے بعد فرزندان اسلام سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی کرنے میںمصروف ہے ۔
اس سلسلے میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع درگاہ حضرتبل میں ہوگا جہاں نماز عید روایتی جوش و جذبہ اور دینی و ملی یکجہتی کیساتھ ادا کی گئی ۔ اسکے علاوہ وادی بھر کے تمام ضلعی ،تحصیل اور بلاک سطح پر بھی نماز عید کے سلسلے میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئیں ۔
Comments are closed.