جموں کشمیر میں شدید گرمی کی لہر کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کے خطرات بڑھ گئے / حکام
سرینگر /23مئی /
دی کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔
اس کے چلتے جموں کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اگلے 7 دنوں میں جنگلاتی علاقوں میں جنگل میں آگ لگنے کا شدید خطرہ ہے۔
لوگوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ فوری ردعمل کے لیے 112 پر واقعہ (اگر کوئی ہے) کی اطلاع دیں۔ جبکہ اس میںمزید لکھا گیا کہ کسی بھی مدد کیلئے112 ڈائل کریں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں گرمی کی لہراگلے چھ دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔اور مجموعی طور پر، 31 مئی تک کوئی اہم موسمی سرگرمی متوقع نہیں ہے۔
Comments are closed.