سرینگر /29نومبر /
جموں کشمیر سے دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو مکمل طور ختم اور ملی ٹنٹوں کا صفایا کر دیا جائے گا کا اعلان کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ قوم ہمیشہ ان بہادر سپاہیوں کی مقروض رہے گی جنہوں نے اتحاد، سالمیت، امن اور ترقی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پونی، ریاسی میں ’اتی وشنو مہایاگیا‘ میں شرکت کی اور مہلوک فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے پوجی سنت شری بال یوگیشور جی مہاراج کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے جوانوں کی عظیم قربانی کو فخر کے ساتھ یاد کرنے کے لیے پچھلے کئی سالوں سے ’آتی وشنو مہایاگیا‘ کا انعقاد کیا۔اس موقعہ پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم ہمیشہ ان بہادر سپاہیوں کی مقروض رہے گی جنہوں نے اتحاد، سالمیت، امن اور ترقی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ہم نے ان کے خوابوں کے مطابق ترقی پسند اور جدید جموں و کشمیر کی تعمیر کیلئے خلوص اور ایمانداری کے ساتھ کام کیا ہے۔
لیفٹنٹ گورنر نے دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور معاشرے کے ہر طبقے پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا اور جموں کشمیر سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا جائے گا۔انہوں نے گزشتہ 50 مہینوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ترقی اور خوشحالی کی طرف جموں و کشمیر کے غیر معمولی سفر پر بھی بات کی۔لیفٹنٹ گورنر نے کہا” ہم نے ایک خوشحال جموں کشمیر کا تصور کیا تھا اور پچھلے 4 سالوں میں، ہم نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز کرنے، صنعتوں کیلئے زیادہ سازگار ماحول بنانے اور معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے مشاہدہ کیا کہ عوام پر مبنی پالیسیوں، تمام شعبوں میں ترقی پسند اصلاحات اور نوجوانوں، خواتین، کسانوں اور پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے پر حکومت کی وقف توجہ نے جموں کشمیر کی تیز رفتار اور جامع ترقی کی راہ ہموار کی ہے۔انہوں نے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں سے وابستہ کسانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز پر بھی زور دیا کہ وہ ہولیسٹک ایگریکلچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت فوائد حاصل کریں۔
Comments are closed.