جموں کشمیر میں بھی کرسمس کاتہوار مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
سرینگر /25دسمبر / ایس این این //
ساتھ جموں کشمیر باالخصوص وادی کشمیر میں عیسائی برادری نے یہ تہوار مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جہاں وادی کے مختلف علاقوں میں قائم گرجا گروں میں خصوصی تقاریب اور دعاﺅں کا اہتمام کیاگیا ۔ اس دوران مولانا آزاد روڑ پر واقع چرچ کے ساتھ ساتھ سینٹ لیوک چرچ ڈلگیٹ میں بھی تقریبات کا اہتمام گیا تھا ۔
اس دوران جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منو ج سنہا اور دیگر شخصیات نے اس موقعے پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہیں۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق دنیا بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی آج حضرت عیسیٰ کے یوم پیدائش سے منسوب کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔
اس سلسلے میں سرینگر کے مولاناآزاد روڑ پر واقع چرچ میں کو بھی کئی روز پہلے سجایا گیا تھا اور چرچ میں کرسمس کا تہوار بڑے ہی دھوم دھام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ اس دوران عیسائی برادری کے علاوہ دیگر مذاہب کے لوگوں نے بھی ان تقریبات میں حصہ لیکر عیسائی برادری کے ساتھ خوشی کااظہار کیا ۔
ادھر گلمرگ کے تواریخی چرچ میں بھی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس موقعے پر وادی کشمیر کے امن و امان اور خوشحالی کےلئے بھی دعاکی گئیں۔ اس دوران لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا ہے لوگوں کو کرسمس کے موقعے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ تہوار ہمیں محبت، اخوات اور آپسی بھائی چارہ کا درس دیتا ہے ۔انہوںنے بتایا کہ کرسمس ہمیں بھائی چارہ اور ایثار کا جذبہ پیدا کرتا ہے اور ہمیں موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم ایک دوسرے کی خوشی میں شریک ہوں ۔
Comments are closed.