جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا تیسر ا اورآخر ی کل ،415 امیدوار میدان میں

سرینگر /30ستمبر /

سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے اورا ٓخری مرحلے کے تحت کل ووٹ ڈالیں جائیں گے جس کیلئے تمام تر تیاریوں کو حمتی شکل دی جا چکی ہے ۔

تیسرے اورا ٓخری مرحلے میں 415 امیدوار میدان میں ہے اور جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلہ کے دوران 39.18 لاکھ سے زیادہ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہے ۔

جموں و کشمیر یو ٹی کے چیف الیکٹورل آفیسر کے مطابق جموں اور کشمیر کے 7 اضلاع کے 40 اسمبلی حلقوں میں یکم اکتوبر 2024 کو ہونے والے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلہ III کے دوران 39.18 لاکھ سے زیادہ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں ۔
کشمیر ڈویژن میں 16 اسمبلی حلقے جن میں کرناہ ، تریگام ، کپواڑہ ، لولاب ، ہندواڑہ ، لنگیٹ ، سوپور ، رفیع آباد ، اوڑی ، بارہمولہ ، گلمرگ ، واگورہ کریری ، پٹن ، سونہ واری ، بانڈی پورہ ، گریز ( ایس ٹی ) اور جموں ڈویژن میں 24 اسمبلی حلقے شامل ہیں جن میں اودھمپور ویسٹ ، اودھمپور ایسٹ ، چنینی ، رام نگر ( ایس سی ) ، ہیرا نگر ، رام گڑھ ( ایس سی ) ، سانبہ ، وجے پور ، بشناہ ( ایس سی ) ، سوچیت گڑھ ( ایس سی ) ، آر ایس پورہ ، جموں جنوبی ، باہو ، جموں ایسٹ ، نگروٹہ ، جموں ویسٹ ، جموں شمالی ، اکھنور ( ایس سی ) ، چھمب میں بھی اس مرحلے میں پولنگ ہو گی ۔ ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہو گی

Comments are closed.