جموں کشمیر حکومت 200 یونٹ مفت بجلی دینے کیلئے پرعزم / وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
جموں /05مارچ / ٹی آئی نیوز
جموں کشمیر حکومت 200 یونٹ مفت بجلی دینے کیلئے پرعزم ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ حکومت کا مقصد اگلے دو سالوں میں بجلی کی پیداوار میں خود کفالت حاصل کرنا ہے۔
نیشنل کانفرنس ممبر اسمبلی شمیمہ فردوس کے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ جو بجلی کا چارج بھی رکھتے ہیںنے ایک تحریری جواب میں کہا کہ این ایچ پی سی کے ساتھ مل کرجے کے ایس پی ڈی سی نے جموں و کشمیر میں مختلف پروجیکٹوں کو نافذ کرنے کیلئے سی وی پی پی ایل اور آر ایچ پی سی ایل جیسے مشترکہ منصوبے بنائے ہیں۔
انہوں نے کہا ” ان منصوبوں میں 1,000 میگاواٹ کے پاکل ڈل ایچ ای پی، 624 میگاواٹ کیرو ایچ ای پی، 540 میگاواٹ کوار ایچ ای پی، اور 850 میگاواٹ کے رتلے ایچ ای پی شامل ہیں، یہ سب کشتواڑ میں دریائے چناب پر واقع ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا ”جے کے ایس پی پی ڈی سی راجوری اور کپواڑہ اضلاع میں بالترتیب 37.5 میگاواٹ پرنائی ایچ ای پی اور 12 میگاواٹ کرناہ ایچ ای پی کو لاگو کر رہا ہے“۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت صارفین کو 200 یونٹ مفت بجلی فراہم کرتی ہے اور اس سلسلے میں کیا اقدامات کیے گئے ہیں تو حکومت نے مثبت جواب دیتے ہوئے کہا، "اس شعبے کے لیے گرانٹ کے مطالبے کے دوران ضروری اقدامات کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔
Comments are closed.