جموں: پاکستانی ڈرون پر بی ایس ایف کی فائرنگ

جموں/22مارچ
جموں وکشمیر کے رام گڑھ سیکٹر میں بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے درمیانی شب ڈرون کو اس طرف آتے ہوئے دیکھا گیا اور اس پر فائرنگ شروع کی۔معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اطلاعات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب مستعد اہلکاروں نے رام گڑھ سیکٹر کے چھملیال بارڈر پوسٹ کے نزدیک ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون کو اس طرف آتے ہوئے دیکھا۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈرون کو مار گرانے کی خاطر بی ایس ایف اہلکارو ں نے کئی منٹوں تک فائرنگ کی تاہم مشتبہ ڈرون واپس پاکستانی حدود میں چلا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح بی ایس ایف اور پولیس نے رام گڑھ سیکٹر کے متعدد علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ یو این آئی

Comments are closed.