جموں و کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسو سی ایشن کا سرینگر میں مطالبوں کے حق میں احتجاج
سری نگر، 7 اپریل
جموں وکشمیر ہینڈی کیپڈ ایسو سی ایشن نے پیر کے روز یہاں پریس کالونی میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ ‘بجٹ 2025 نامنظور نامنظور’ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
اس موقع پر ایسو سی ایشن کے صدرعبدالرشید بٹ نے میڈیا کو بتایا: ‘ہم آج یہاں اس لئے احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں بجٹ 2025 میں نظر انداز کر دیا گیا ہے اور ہمارے ساتھ جو وعدے کئے گئے تھے ان کو پورا نہیں کیا گیا’۔انہوں نے کہا: ‘ہمیں تین ہزار روپیہ ماہانہ مشاہرہ ملنا چاہئے کیونکہ ایک ہزار روپیے پر ہمارا کوئی گذارہ نہیں ہو پا رہا ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ہمارے جو تعلیم یافتہ افراد ہیں ان کو روزگار اور ہنر مند افراد کو کم سود پر بینک قرضہ ملنا چاہئے اور جو ہمارے بچے سکولوں میں پڑھتے ہیں انہیں مفت تعلیم ملنی چاہئے۔موصوف صدر نے کہا کہ آج بجٹ سیشن چل رہا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ وہاں ہمارا مسئلہ اٹھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مسائل کو حل نہیں کیا گیا تو ہم 30 اپریل سے طویل احتجاج پر بیٹھیں گے۔
Comments are closed.