جموں و کشمیر گواہی دے رہا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں پچھلے کچھ سالوں میں مساوی ترقی کی نئی لہر اٹھ گئی / منوج سنہا

سرینگر /12دسمبر /

جموں و کشمیر گواہی دے رہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں پچھلے کچھ سالوں میں خوشحالی اور مساوی ترقی کی ایک نئی لہر اٹھ گئی ہے کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ہونے والی تبدیلیاں جامع ترقی، تعصبات کو ختم کرنے اور لوگوں میں امید اور استحکام کو فروغ دینے کی مثال ہیں۔ دیہات ہوں یا شہروں میں، بنیادی سہولیات اور شہریوں کی امنگوں کے درمیان فرق واضح طور پر کم ہوتا ہے۔

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے لیجنڈ ڈوگرہ جنرل زوراور سنگھ کو گلشن گراو¿نڈ، گاندھی نگر، جموں میں منعقدہ ایک یادگاری تقریب کے دوران خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر گواہی دے رہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں پچھلے کچھ سالوں میں خوشحالی اور مساوی ترقی کی ایک نئی لہر اٹھ گئی ہے ۔ اس موقعہ پر جتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر میں ہونے والی تبدیلی کی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا ” جموں اور کشمیر میں، حالیہ برسوں میں ہونے والی تبدیلیاں جامع ترقی، تعصبات کو ختم کرنے اور لوگوں میں امید اور استحکام کو فروغ دینے کی مثال ہیں۔ دیہات ہوں یا شہروں میں، بنیادی سہولیات اور شہریوں کی امنگوں کے درمیان فرق واضح طور پر کم ہوتا ہے۔ “ جموں و کشمیر میں حالیہ پیش رفت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ایل جی سنہا نے کہا”گزشتہ چند سالوں میں نچلی سطح پر جمہوریت گہرا ہوا ہے، اور جمہوری نظریات اور آئینی اقدار ہمارے اجتماعی شعور کے رہنما اصول بن گئے ہیں۔

وزیر اعظم کی قیادت میں جموں و کشمیر مساوات، مواقع اور سماجی انصاف کی طرف بڑھ رہا ہے۔ دیہات ہوں یا شہروں میں، بنیادی سہولیات اور شہریوں کی امنگوں کے درمیان خلیج میں کمی واضح طور پر نظر آتی ہے“۔انہوں نے پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر اور مغربی پاکستان سے بے گھر ہونے والوں سمیت پسماندہ کمیونٹیز کی بہتری کی کوششوں کی مزید وضاحت کی۔ جنرل زوراور سنگھ جیسی عظیم ہستیوں کی قربانیاں معاشرے میں ہم آہنگی، امن اور خوشحالی کے قیام کے عزم میں جڑی ہوئی تھیں۔

Comments are closed.