جموں و کشمیر پولیس ملی ٹنسی کے خلاف جنگ میں ایک تلوار کی مانند / آر آر سوئن
سرینگر /28جون /
جموں و کشمیر پولیس کو ملی ٹنسی کے خلاف جنگ میں ایک تلوار قرار دیتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ آر آر سوئن نے کہا کہ پولیس کے بغیر دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کے خلاف کوئی جنگ نہیں جیتی جا سکتی۔
تفصیلات کے مطابق نو اسپیشل پولیس افسران کو کانسٹیبل کے عہدے پر مستقبل کرنے کیلئے منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ آر آر سوئن نے جموں و کشمیر پولیس کو تلوار کی طرح قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پولیس کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی ہے ۔
جموں میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پولیس سربراہ آر آر سوئن نے کہا کہ دہشت گرد نہ تو طاقت کو شکست دے سکتے ہیں اور نہ ہی اس کے عزم کو کم کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا ” جموں و کشمیر پولیس دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کے خلاف تلوار کی طرح ہے۔ اگر یہ تلوار، جو عوام کی ہے، کو صحیح طریقے سے برقرار نہیں رکھا گیا تو دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں فتح حاصل نہیں کی جا سکتی۔“
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے بھی پولیس کی اہمیت کو محسوس کیا ہے اور اس کے مطابق ان کی مدد کے لیے کام کر رہی ہے۔ڈی جی پی نے کہا کہ دہشت گرد کچھ نقصان پہنچا سکتے ہیں لیکن وہ پولیس فورس اور ان کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا ” یقین رکھیں، ہم انہیں شکست دیں گے۔ یہ ہمارا عزم ہے“ ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس جدید ہتھیاروں سے لیس ہے جس میں اسرائیل اور جرمنی کا اسلحہ بھی شامل ہے۔ ڈی جی پی نے کہا،”جہاں تک ہتھیاروں کا تعلق ہے ہماری کوئی کمزوری نہیں ہے“۔
Comments are closed.