جموں و کشمیر میں 6.6 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے

سری نگر،21 مارچ

جموں و کشمیر میں منگل کی رات کو ریکٹر اسکیل پر 6.6 کی شدت کا زلزلہ آیا، جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا جو اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور اپنے پیاروں کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔

محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ زلزلہ طول بلد 36.09 ڈگری شمال اور طول بلد 71.35 ڈگری پر تھا۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش علاقہ تھا۔

زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا جو گھروں سے باہر نکل آئے۔

Comments are closed.