سرینگر /07دسمبر
مرکزی کابینہ نے جموں و کشمیر میں 13 نئے کیندریہ ودیالیوں کے قیام کو منظوری دی ہے تاکہ خطے میں تعلیم تک رسائی کو بہتر بنایا جا سکے۔
جموں خطے میں نئے کیندریہ ودیالیاں کٹھوعہ ضلع کے گول، رام بن ، بنی اور رام کوٹ، ریاسی اور ککریال کٹرا، مغل میدان (کشتواڑ)، گلپور (پونچھ)، وجے پور (سانبہ) اور پنچاری (ا±دھم پور) میں قائم کی جائیں گی جبکہ وادی کشمیر میںمنظور شدہ کے وی درگمولہ (کپوارہ)، رتنی پورہ اور گالندر چند ہارہ (پلوامہ) میں قائم کیے جائیں گے۔جموں و کشمیر نے ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سب سے زیادہ کے وی حاصل کیے ہیں۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں مرکزی زیر انتظام علاقے میں نئے کیندریہ ودیالیوں کے قائم کرنے کی منظوری دینے کیلءوزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔انہوںنے لکھا ”جموں اور کشمیر پر خصوصی توجہ دینے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی جی کا شکریہ۔ مرکزی کابینہ نے جموں و کشمیر میں مختلف مقامات کیلئے 13 نئے کیندریہ ودیالیوں کو منظوری دی ہے، جن میں سے 50 فیصد سے زیادہ ادھم پور لوک سبھا حلقہ میں آتے ہیں۔ “
Comments are closed.