جموں و کشمیر میں میڈیا اداروں کو درپیش مسائل پر غور کیا جائے /محبوبہ مفتی

سرینگر / یکم جنوری /

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر میں میڈیا اداروں کو درپیش مسائل پر غور کریں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ محکمہ اطلاعات نے زیادہ تر خبر رساں اداروں کے اشتہارات کو روکا ہوا ہے جبکہ سینئر صحافی ابھی تک ایکریڈیٹیشن کی تجدید کے منتظر ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر محبوبہ مفتی نے لکھا”مقبول حکومت کو اقتدار سنبھالے تین ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، اس کے باوجود محکمہ اطلاعات نے زیادہ تر خبر رساں اداروں کے اشتہارات کو روکا ہوا ہے۔اس کے علاوہ سینئر صحافی ایکریڈیٹیشن کی تجدید کے منتظر ہیں۔ “

انہوں نے مزید لکھا ”میں عمر عبد اللہ سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ مداخلت کریں اور ان اہم مسائل کو حل کریں تاکہ پریس آزادانہ اور غیر ضروری اثر و رسوخ کے بغیر کام کر سکے۔ “

Comments are closed.