جموں و کشمیر میں مزید 2 سرکاری ملازمین نوکریوں سے برطرف

سرینگر /29نومبر /

عسکریت پسندی کے ساتھ وابستہ سرکاری ملازمین کیخلاف کارورائی جاری رکھتے ہوئے دو مزید ملازمین کو نوکری سے بر طرف کر دیا گیا ہے ۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی بھارتی آئین کے دفعہ 311 کے تحت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان ملازمین میں محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کے فارماسسٹ عبدالررحمان نائیک اور محکمہ سکول ایجوکیشن میں استاد ظاہر عباس شامل ہیں۔

پچھلے کچھ مہینوں کے دوران لیفٹنٹ گورنر کی قیادت والی انتظامیہ نے کئی سرکاری ملازمین کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دہشت گردی سے تعلق رکھنے پر ان کی خدمات سے برطرف کر دیا ہے۔

Comments are closed.