جموں و کشمیر میں ریل کے بنیادی ڈھانچے اور رابطے میں انقلاب لانے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ / منوج سنہا

سرینگر /12مارچ

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر میں ریل کے بنیادی ڈھانچے اور رابطے میں انقلاب لانے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لوگوں کیلئے ریلوے کے متعدد پروجیکٹوں کو آج وقف کرنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سنگ بنیاد رکھا اور 85,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے ریلوے پروجیکٹوں کو وقف کیا۔انہوں نے سرینگر ریلوے اسٹیشن پر پردھان منتری بھارتیہ جنو شدھی کیندر اور سانبہ میں گتی شکتی ٹرمینل کا افتتاح کیا۔

وزیر اعظم نے اننت ناگ، اونتی پورہ، بانہال، بارہمولہ، بڈگام، جموں، قاضی گنڈ، کٹرا، سرینگر، بجبہاڑہ، کٹھوعہ، ، پانپور ،پٹن، کاکاپورہ، پنجگام ،سدور، میں ”ون اسٹیشن ون پروڈکٹ“(او ایس او پی) اسٹال بھی وقف کیے ہیں۔اس کے بعد ایکس پر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے لکھا ”ملک میں ریلوے رابطے اور انفراسٹرکچر کیلئے ایک اہم دن۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سنگ بنیاد رکھا، 85,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے ریلوے پروجیکٹوں کو وقف کیا جو مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی اقتصادی رفتار کو تشکیل دیں گے“ ۔انہوں نے مزید لکھا ”جموں و کشمیر میں ریل کے بنیادی ڈھانچے اور کنیکٹیویٹی میں انقلاب لانے کیلئے وزیر اعظم کا مشکور ہوں۔

سرینگر ریلوے اسٹیشن پر پردھان منتری بھارتیہ جنو شدھی کیندر کا افتتاح مسافروں کو سستی قیمتوں پر معیاری ادویات اور بہت سے لوگوں کو روزی روٹی کے مواقع فراہم کرے گا“۔
لیفٹنٹ گورنر نے مزید لکھا ”اننت ناگ، پامپور، پٹن، کاکا پورہ، پنجگام ، سڈور ، مزوم، اونتی پورہ، بانہال، بارہمولہ، بڈگام، جموں، قاضی گنڈ، کٹرا، سرینگر، بجبہاڑہ، کٹھوعہ میں ’ون اسٹیشن ون پروڈکٹ’‘(او ایس او پی) اسٹالز کو پسماندہ طبقوں کے کاریگر کو اضافی آمدنی کے مواقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا ” وزیر اعظم نے ماتا ویشنو دیوی کٹرا ریلوے اسٹیشن پر سانبہ اور ریل کوچ ریسٹورنٹ میں گتی شکتی ٹرمینل بھی تحفے میں دیا ہے۔ گتی شکتی ٹرمینل پورے خطے میں نقل و حمل کے نیٹ ورکس کو تقویت دینے اور سامان کی نقل و حرکت کو ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا‘

Comments are closed.