جموں و کشمیر میں دفعہ370 کی منسوخی کے بعد سے بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں: منوج سنہا

سرینگر،30 جون

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو کہا کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سے بڑے پیمانے پر تبدیلی آئی ہے جس میں 800 سے زیادہ قوانین کے فوائد مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لوگوں تک پہنچائے جا رہے ہیں،

ایس کے آئی سی سی میں 19ویں لیگل سروسز اتھارٹی میٹنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنیا نے کہا کہ کئی دہائیوں سے، ایسے طبقے تھے جو پارلیمنٹ کے منظور کردہ قوانین کے فوائد سے محروم تھے اور اب
جموں و کشمیر کو 800 سے زائد قوانین کے فوائد فراہم کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پچھلے کچھ سالوں میں اچھی تبدیلی آئی ہے۔

Comments are closed.