جموں و کشمیر میں انسداد دہشت گردی کا گرڈ مضبوط کیا جا رہا ہے / پولیس سربراہ

ریاض بٹ

گاندربل /18اپریل جموں و کشمیر میں انسداد دہشت گردی کا گرڈ مضبوط کیا جا رہا ہے کی بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ نلین پربھات نے کہا کہ جموں کشمیر پولیس سائبر مجرموں سے نمٹنے کی کوششیں جاری ہیں۔

منی گام گاندربل میں ایک پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ نلین پربھات نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس انسداد دہشت گردی کے گرڈ کو مضبوط بنا رہی ہے اور سائبر مجرموں سے نمٹنے کی کوششیں جاری ہیں۔

پاسنگ آو¿ٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ” ہم تمام مدد فراہم کرنے کیلئے مرکز اور وزارت داخلہ کے شکر گزار ہیں“۔پولیس سربراہ نے کہا ”جموں و کشمیر پولیس شہداءکے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کیلئے پرعزم ہے“۔پاس آو¿ٹ ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے، ڈی جی پی نے کہا”آپ ملک کی بہترین پولیس فورس کا حصہ بن گئے ہیں۔ میں آپ میں نظم و ضبط اور عزم دیکھتا ہوں اور آپ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ “

Comments are closed.