جموں و کشمیر میں انتخابات موسم، سیکورٹی خدشات، دیگر ریاستی انتخابات کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے کرائے جائیں گے/ الیکشن کمیشن
سرینگر/18جنوری /
جموں و کشمیر میں انتخابات موسم، سیکورٹی خدشات، دیگر ریاستی انتخابات کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے کرائے جائیں گے کا اعلان کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا راجیو کمار نے کہا کہ کسی بھی جگہ جہاں انتخابات ہونے ہیں وہاں منتخب حکومت ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حد بندی کا عمل، فکسنگ، پولنگ اسٹیشنوں کی دوبارہ ترتیب، آر اوز، ایروز پہلے ہی مکمل کی جا چکی ہے ۔
نئی دہلی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا راجیو کمار نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات ہونے والے ہیں اور وہی موسم، سیکورٹی خدشات اور دیگر ریاستی انتخابات کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے کرائے جائیں گے۔
سی ای سی کمار نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حد بندی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ پولنگ سٹیشنوں کی درستگی، از سر نو ترتیب، آر اوز کی تقرری، ایروز اور باقی رسمی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
Comments are closed.