جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کی جانب سے 10جون سے گرمائی تعطیلات کا اعلان
سرینگر /06جون / ٹی آئی نیوز
جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے 20 دن کی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا۔جس کے تحت تمام عدالتیں 10جون سے 29جون تک گرمائی تعطیلات کیلئے بند رہے گی ۔
تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کی جانب سے گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس ضمن میںجاری رجسٹار جنرل کی جانب سے جاری کردہ ایک حکمنامہ کے مطابق جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں 10جون سے 29جون تک گرمائی تعطیلات رہے گی جبکہ 10سے 15جون تک کوئی کام نہیںہوگا ۔
اس میںمزید کہا گیا کہ فوری نوعیت کے تمام معاملات کی سماعت کرنے کے مقصد سے سرینگر اور جموں ونگ میں دو دو ججوں کو نامزد کیا ہے۔
جموں ونگ میں، جسٹس راہول بھارتی 17 سے 22 جون 2024 تک (فوری) معاملات کی سماعت کریں گے اور جسٹس محمد یوسف وانی 24 سے 29 جون 2024 تک عدالت کی صدارت کریں گے۔
سرینگر ونگ میں، جسٹس موکشہ کھجوریہ کاظمی 17 سے 22 جون تک معاملات کی سماعت کریں گے اور جسٹس وسیم صادق نرگل 24 سے 29 جون، 2024 تک عدالت کی نگرانی کریں گے۔
Comments are closed.