جموں و کشمیر انتظامیہ نے شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لئے کئی اقدام کئے ہیں:منوج سنہا
سری نگر، 31 جولائی
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ یونین ٹریٹری انتظامیہ نے شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لئے کئی اقدام کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جموں و کشمیر سمادھان پورٹل اور ایپ شروع کئے گئے تاکہ شکایات درج کرنے کے لئے اور ان کے فوری حل کو یقینی بنانے کے لئے ایک آسان طریقہ فراہم کیا جا سکے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے بدھ کے روز ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘آج "ایل جی ملاقات” میں لوگوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل کو سنا’۔
انہوں نے کہا: ‘افسروں کو ہدایت دی کہ وہ زیر التوا شکایات کو تیز رفتار بنیادوں پر حل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ نظام جواب دہ اور لوگوں کی ضروریات کو پورا کرتا ہو’۔
مسٹر سنہا نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لئے کئی اقدام کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جموں و کشمیر سمادھان پورٹل اور ایپ شروع کئے گئے تاکہ شکایات درج کرنے کے لئے اور ان کے فوری حل کو یقینی بنانے کے لئے ایک آسان طریقہ فراہم کیا جا سکے۔
Comments are closed.